X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

سابق بھارتی کرکٹر نے بابراعظم کی تعریفوں کے پل باندھ دیے

سابق بھارتی آف اسپنر ہربھجن سنگھ نے کہا ہے کہ بابر اعظم ایک بہترین بیٹر ہیں، ویرات کوہلی کا گراف وقت کے ساتھ اوپر گیا ہے۔

ایک انٹرویو میں ہربھجن سنگھ کا کہنا تھا کہ بابر اعظم بہترین بیٹر ہیں آپ ان کا کوہلی سے تقابل نہ کریں لیکن میری نظر میں ویرات کوہلی بابر اعظم سے بہت اوپر پیں آپ ان کے اعداد و شمار دیکھ لیں۔

انھوں نے کہا کہ ویرات کوہلی کا گراف وقت کے ساتھ اوپر گیا ہے اور پاکستانی بیٹر نے ابھی اس طرف سفر شروع کیا ہے انھیں کافی وقت لگے گا۔

انٹرویو کے دوران میزبان نے ان سے سوال کیا کہ آپ کے دور میں ٹنڈولکر نمبر ون بیٹر تھے پھر کوہلی آئے اور ان کی خاصیت یہ ہے کہ وہ جس میچ میں رنز کرتے ہیں ٹیم جیتتی ہے، آپ کے خیال میں دنوں میں سے بڑا پلیئر کون ہے؟

اس پر ہربھجن سنگھ نے کہا کہ یہ سوال نہ پوچھیں، سب ہی یہ سوال پوچھتے ہیں۔ سچن ٹنڈولکر سچن ٹنڈولکر ہیں انھوں نے پورے ملک کو متاثر کیا ہے۔

جو روایت سچن نے چھوڑی وہ ویرات کوہلی نے پکڑی ہے اب سارے ویرات کوہلی بننا چاہتے ہیں۔ بحیثیت کرکٹر دونوں ہی بہترین ہیں اور کرکٹ کے بہترین سفیر ہیں۔ لوگ ان کے جیسا بننے چاہتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ جو نوجوان پلیئر آگے آنا چاہتے ہیں اپنی قابلیت پر یقین رکھیں کہ اچھے دن ضرور آئیں گے وہ محنت جاری رکھیں۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.