کھیلوں کی خبریں
ٹی10 کرکٹ: حمزہ سلیم کے 43 گیندوں پر 193 رنز، ویڈیو وائرل
اسپینش کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر حمزہ سلیم ڈار نے ٹی10 کرکٹ میں سب سے زیادہ انفراد رنز بناکر ریکارڈ قائم کردیا۔
یورپین کرکٹ سیریز (ای سی ایس) کے تحت کھیلے جانے والے ٹی10 لیگ مقابلے میں سوہل ہاسپیٹلیٹ اور کاتالونیا جیگوار کی ٹیمیں مدمقابل آئیں، اس میچ میں حمزہ سلیم ڈار نے سب سے زیادہ زیادہ انفرادی اسکور 193 رنز بنائے۔
سوہل ہاسپیٹلیٹ نے ٹی10 لیگ کرکٹ کی تاریخ میں سب سے بڑا اسکور کرکے نئی تاریخ بھی رقم کی، یہ میچ 5 دسمبر کو دونوں ٹیموں کے مابین کھیلا گیا جس میں مقررہ 10 اوورز کے دوران 257 رنز ایک ٹیم نے بنائے۔
اس میچ میں حمزہ سلیم ڈار نے محض 43 گیندوں پر 22 چھکے اور 14 چوکوں کی مدد سے 193 رنز اسکور کیے، جس میں انکا اسٹرائیک ریٹ 449 رہا۔
ہدف کے تعاقب میں حریف ٹیم صرف 104 رنز بناسکی اور یوں 153 رنز کے خاطر خواہ مارجن سے سوہل ہاسپیٹلیٹ نے جیت حاصل کی۔
واضح رہے کہ یورپین کرکٹ کے آفیشل ایکس اکاؤنٹ پر حمزہ سلیم کی ویڈیو شیئر کی، جو تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔