X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

پرتھ ٹیسٹ کی پہلی اننگ؛ آسٹریلوی ٹیم 487 رنز بنا کر آؤٹ

آسٹریلیا کے شہر پرتھ میں جاری پہلے ٹیسٹ میچ میں میزبان آسٹریلیا پاکستان کے خلاف 487 رنز بناکر آل آوٹ ہوگئی۔

دو میچوں پر مشتمل سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں میزبان کپتان پیٹ کمنز نے مہمان ٹیم کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

دوسرے روز مچل مارش نے 15 اور ایلس کیری نے 14 رنز کے ساتھ اپنی اننگز کا آغاز کیا، ان دونوں نے اسکور کو 411 رنز تک پہنچایا، تاہم گزشتہ روز اچھی باؤلنگ کرنے والے عامر جمال نے ایلس کیری کو 34 رنز پر بولڈ کردیا۔

مچل مارش کا ساتھ نبھانے مچل اسٹارک کریز پر آئے، تاہم انہیں بھی عامر جمال نے 12 رنز پر پویلین کی راہ دکھائی، کھیل کے دوسرے روز کھانے کے وقفے تک آسٹریلیا نے 7 وکٹوں کے نقصان پر 449 رنز بنائے تھے۔

وقفے کے بعد کھیل کا آغاز ہوا تو مچل مارش اپنے انفرادی اسکور میں بغیر کوئی اضافہ کے 90 رنز پر آؤٹ ہوگئے، پیٹ کمنز 9، 5 نیتھن لائن 5 بنا کر پویلین لوٹے جب کہ جوش ہیزل ووڈ 4 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

پاکستان کی طرف سے ڈیبیو کرنے والے عامر جمال نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 6کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔

ان کے علاوہ ڈیبیو کرنے والے دوسرے کھلاڑی خرم شہزاد نے 2، شاہین شاہ آفریدی اور فہیم اشرف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا نے پہلے دن کھیل کے اختتام تک 5 وکٹوں کے نقصان پر 346 رنز بنالیے تھے۔

آسٹریلوی اوپنرز نے اپنی ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کیا، ڈیوڈ وارنر نے شان دار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 164 رنز بنائے اور وہ عامر جمال کی گیند پر امام الحق کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

عثمان خواجہ 41 رنز، مارنس لبوشین 16، اسٹیون اسمتھ 31 جبکہ ٹریوس ہیڈ 40 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے تھے۔

پاکستان کی جانب سے دو کھلاڑیوں عامر جمال اور خرم شہزاد نے ڈیبیو کیا، میچ سے قبل انہیں قومی ٹیم کی ٹیسٹ کیپ دی گئیں، سینئر کھلاڑیوں حسن علی اور شاہین شاہ آفریدی نے انہیں کیپس دیں۔

پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں۔

پاکستان: شان مسعود (کپتان)، امام الحق، عبداللہ شفیق، بابر اعظم، سعود شکیل، سرفراز احمد، سلمان علی آغا، فہیم اشرف، شاہین شاہ آفریدی، عامر جمال خرم شہزاد

آسٹریلیا: پیٹ کمنز (کپتان)، ڈیوڈ وارنر، عثمان خواجہ، اسٹیون اسمتھ، مارنس لبوشین، نیتھن لوئن، مچل مارش، مچل اسٹارک، ایلکس کیری، جوش ہیزل وڈ اور ٹریوس ہیڈ۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.