X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

میلبرن ٹیسٹ: پاکستان کے خلاف آسٹریلیا کی بیٹنگ جاری

3 میچز پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کے دوسرے میچ میں آسٹریلیا کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔

میلبرن میں بارش کی وجہ سے میچ روکا گیا تاہم تقریباً ایک گھنٹے بعد بارش رکنے سے میچ کا دوبارہ آغاز کیا گیا۔

اس سے قبل پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

آسٹریلیا نے پہلے دن کھانے کے وقفے تک ایک وکٹ پر 90 رنز اسکور کیے، ڈیوڈ وارنر 38 رنز بناکر سلمان علی آغا کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔

تاہم دوسرے سیشن کا کھیل شروع ہوا تو عثمان خواجہ 42 رنز بناکر حسن علی کاشکار بنے، آسٹریلوی بلے باز مارنس لبوشین اور اسٹیو اسمتھ کریز پر موجود ہیں۔

واضح رہے کہ میلبرن میں کھیلے جارہے باکسنگ ڈے میچ کیلئے پاکستان ٹیم میں 3 تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

سرفراز احمد کی جگہ محمد رضوان میچ کھیل رہے ہیں جبکہ خرم شہزاد کی جگہ میر حمزہ اور فہیم اشرف کی جگہ حسن علی کو قومی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

دیگر کھلاڑیوں میں امام الحق، عبداللہ شفیق، شان مسعود، بابراعظم اور سعود شکیل شامل ہیں۔

سلمان علی، شاہین آفریدی اور عامر جمال بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔آسٹریلوی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا کو پاکستان کے خلاف سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.