معروف بھارتی کمنٹیٹر ہرشا بھوگلے نے سڈنی ٹیسٹ میچ میں شاہین آفریدی کی عدم موجودگی پر حیرانگی کا اظہار کردیا۔
سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر (ایکس) پر ٹوئٹ کرتے ہوئے بھارتی کمنٹیٹر ہرشا بھوگلے نے کہا کہ دورہ آسٹریلیا نے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی فارم اور فٹنس کو بےنقاب کردیا ہے، انکی سوئنگ بالنگ اور رفتار میں نمایاں کمی ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ شاہین آفریدی کی سڈنی ٹیسٹ میں عدم موجودگی کے بعد اوپنر صائم ایوب کی شکل میں نیا باب کھل گیا ہے، نئے ٹیلنٹ کے آنے سے پاکستان ٹیم میں نیا جذبہ بیدار ہوگا۔
ہرشا بھوگلے نے کہا کہ شاہین اور ابرار احمد دونوں پاکستان کیلئے سڈنی ٹیسٹ میں کلیدی کردار ادا کرسکتے تھے تاہم میں صائم ایوب کو بیٹنگ کرتا دیکھنے کیلئے بیتاب ہوں۔
انہوں نے مزید کہا کہ شاہین کی عدم موجودگی نوجوان بالرز کیلئے امتحان ہوگا، وقت بتائے گا کہ کیا سڈنی پر پاکستان کی واپسی ہوسکے گی۔