X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

شاہین آفریدی کا محمد رضوان سے متعلق بڑا بیان

قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کےکپتان شاہین آفریدی نے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان کو ٹیم کیلئے ریڑھ کی ہڈی قرار دے دیا۔

سوشل میڈیا پر فینز سے گفتگو کے خصوصی سیشن میں شاہین آفریدی نے کہا کہ محمد رضوان ایک مختلف قسم کے انسان ہیں ، ٹیم میں انہیں سب ’ جنتی ‘ کہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ رضوان کی وجہ سے ٹیم میں سب باجماعت نماز پڑھتے ہیں، وہ ٹیم میں ہر ایک کیلئے مددگار ہیں، ٹیم میں کسی کو کوئی بھی مشورہ چاہیے ہو تو وہ رضوان کے پاس جاتا ہے۔

شاہین نے بتایا کہ رضوان کو پاکستان ٹیم کیلئے ریڑھ کی ہڈی کہا جاسکتا ہے۔

قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کی شادیوں کے حوالے سے شاہین آفریدی نے کہا کہ رضوان نے میرے لیے دل سے دعا کی تھی کہ میری جلدی شادی ہوجائے اور اس کے بعد واقعی میری شادی ہوگئی۔

دوسری جانب ایک سالہ ازدواجی تجربے سے متعلق شاہین نے بتایا کہ اللہ پاک کا کرم ہے سب بے حد اچھا رہا، شادی شدہ زندگی بے حد اچھی جارہی ہے اور ایک سال کیسے گزرا مجھے پتا ہی نہیں چلا ، اللہ پاک نے مجھے ایسی شریک حیات دی جو ہمیشہ مجھے سپورٹ کرتی ہے۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.