کھیلوں کی خبریں

میرپور خاص ٹائیگرز پہلی سندھ پریمیئر لیگ کی فاتح بن گئی

میرپور خاص ٹائیگرز نے حیدر آباد بہادرز کو 79 رنز سے شکست دیکر پہلی سندھ پریمیئر لیگ جیت لی۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پیر کو کھیلے گئے فائنل میچ میں حیدر آباد بہادرز 176 کے ہدف کے تعاقب میں 12.4 اوورز میں 96 رنز پر ڈھیر ہوگئی، عثمان طارق مین آف دی میچ رہے۔

حیدرآباد کی طرف سے سجاد علی 26 اور حسن نواز 24 رنز بناکر نمایاں رہے۔ میرپور خاص ٹائیگرز کے عثمان طارق نے 16 رنز دیکر 5 کھلاڑی آئوٹ کیے جبکہ محمد یعقوب نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔

قبل ازیں کامیاب ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے7 وکٹوں پر 175 رنز بنائے تھے،حسیب اللہ 44، عمر امین 32، محمد یعقوب 24رنز کے ساتھ نمایاں رہے، محمد فیضان نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

اختتامی تقریب میں مہمان خصوصی گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے انعامات تقسیم کیے، اس موقع پر سابق ٹیسٹ کپتان جاوید میانداد، شاہد خان افریدی، مصباح الحق و دیگر بھی موجود تھے۔

Related Articles

Back to top button