X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

رائلی روسو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے نئے کپتان مقرر

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے گزشتہ ایڈیشنز میں فرنچائز کی مسلسل شسکستوں کے پیش نظر پاکستان سپر لیگ کے نویں سیزن کے لیے سرفراز احمد کی جگہ رائلی روسو کو کپتان بنانے کا اعلان کردیا۔

قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے لیگ کے ابتدائی آٹھوں ایڈیشنز میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی قیادت کی لیکن گزشتہ چند سیزنز کے دوران ٹیم کی مسلسل ابتر پرفارمنس کے بعد سرفراز احمد کو قیادت سے ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا۔

سرفراز احمد کی جگہ رائلی روسو کو نیا کپتان مقرر کیا گیا ہے جبکہ سعود شکیل فرنچائز کے نائب کپتان ہوں گے۔

سرفراز احمد بطور کھلاڑی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے لیے کھیلیں گے۔

واضح رہے کہ لیگ کے ابتدائی چار سیزنز میں گلیڈی ایٹرز نے عمدہ کھیل پیش کیا تھا لیکن اس کے بعد قسمت کی دیوی ان سے روٹھ گئی۔

لیگ کے ابتدائی دونوں ایڈیشنز میں گلیڈی ایٹرز کی ٹیم رنر اپ رہی تھی اور 2018 کے ایڈیشن میں ٹیم پلے آف میں ناکامی کے بعد چوتھے نمبر پر رہی تھی۔

تاہم 2019 میں سرفراز احمد کی زیر قیادت گلیڈی ایٹرز کی ٹیم نے پہلی مرتبہ چیمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا لیکن شین واٹسن اور رائلی روسو جیسے کھلاڑیوں کے ٹیم سے جانے کے بعد ٹیم کی کارکردگی روبہ زوال ہو گئی۔

ٹیم کی خراب کارکردگی کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ پچھلے چاروں ایڈیشنز میں ٹیم پلے آف مرحلے کے لیے بھی کوالیفائی نہیں کر سکی۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.