بابر سے متعلق محمد عامر کا بیان سامنے آگیا
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بابر سے میرا اچھا ریلیشن رہا ہے، جو پاکستان کی بہتری کے لیے بہتر ہوتا ہے وہ بولتا ہوں۔
فاسٹ بولر نے کہا کہ بابر اعظم نے آخری اننگز میں جو شارٹ بنائے ہیں وہ شاندار تھے، بابر جس طرح آخری دو اوور کھیلے انہیں اس طرح ہی کھیلنا چاہیے، بابر اگر ایسی اننگز پاکستان سے بھی کھیلیں تو فائدہ ہوگا۔
عامر کا کہنا تھا کہ پاکستان کی مینجمنٹ لانگ ٹرم پلاننگ نہیں کرتے، اپنی اپنی سیریز کا سوچتے ہیں، روٹیشن پالیسی بالکل ہونی چاہیے، بیٹرز اور بولرز کا ورک لوڈ مینج کرنا چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ اکثر دیکھا ہوگا ورلڈ کپ سے قبل کھلاڑی ان فٹ ہوجاتے ہیں کیونکہ کوچز لانگ ٹرم پلاننگ نہیں کرتے، فاسٹ بولر کا کیرئیر چھوٹا ہوتا ہے، کرکٹ کے بڑے اس کے کیرئیر کو مینج کریں، پی سی بی کو چار روزہ ریڈ بال کرکٹ پر انویسٹ کرنا ہوگا۔
محمد عامر نے کہا کہ ریڈ بال کرکٹ میں نوجوانوں کو اچھے کانٹریکٹ دینے چاہئیں، نوجوان بولرز ریڈ بال کرکٹ کی طرف نہیں آرہا، جب اس پر ورک لوڈ آتا ہے تو وہ انجری کا شکار ہوجاتا ہے، سرفراز احمد ٹیم میں ہیں، رائیلی روسو ان سے مشورے لیتے ہیں۔