ورلڈکپ جیتنے والی انگلش ٹیم کے کپتان جوز بٹلر نے اپنا نام تبدیل کر لیا۔
جوز بٹلر نے اپنا نام تبدیل کر کے جوش بٹلر رکھ دیا ہے اور اس کی وجہ بھی انہوں نے بتائی ہے۔ اس حوالے سے انگلش کرکٹ بورڈ نے بٹلر کی منفرد ویڈیو بھی جاری کر دی ہے۔
انگلینڈ کی وائٹ بال ٹیم کے کپتان جوش بٹلر نے کہا کہ مجھے ساری زندگی غلط نام سے پکارا جاتا رہا ہے، میری والدہ بھی غلط نام سے پکارنے والوں میں شامل ہیں۔
جوش بٹلر کا کہنا تھا مجھے ہر موقع پر غلط نام سے پکارا جاتا رہا ہے، ملک کی 13 برس نمائندگی کرنے اور دو ورلڈ کپ جیتنے کے بعد میں نے مسئلے کا حل نکال لیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مسئلے کے ہمیشہ حل کے لیے اب میں باقاعدہ طور پر جوش بٹلر ہوں، جوز کو جوش بلایا جاتا رہا ہے اور اس لیے اب بٹلر نے باقاعدہ نام جوش رکھ لیا ہے۔