X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

بھارت پاکستان کرکٹ کی مخالفت میں کھل کرسامنے آگیا

آئی سی سی چیمپئیز ٹرافی 2025 کی میزبانی کو لیکر بھارتی میڈیا ایک بار پھر پاکستان کرکٹ مخالف مہم چلانے میں سرگرم ہوگیا۔

بھارت کے مقامی میڈیا نے بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے عہدیدار سے بار کرتے ہوئے کہا کہ دو طرفہ سیریز طھول جائیں اور آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کھیلنے بھی بھارت کی ٹیم پاکستان نہیں جائے گی۔

البتہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کیلئے ایشیاکپ کی طرح متبادل وینیو یا ہائبرڈ ماڈل ہوسکتا ہے۔

عہدیدار نے جواز بنایا ہے کہ ٹیم کا پاکستان میں کھیلنا ہمیشہ کی طرح حکومتی اجازت سے مشروط ہے،

اس وقت دونوں ملکوں کے تعلقات اچھے نہیں کہ بھارتی ٹیم کو پاکستان جاکر کھیلنے کی اجازت ملے۔

بھارت میں انتخابات کے باعث بی جے پی کی حکومت ایسے بیانات دے رہی ہے تاکہ انہیں اسکا فائدہ پہنچ سکے اور پاکستان

مخالف بیانات پر ووٹ حاصل کیے جاسکیں تاہم چیمپئیز ٹرافی کی میزبانی سے متعلق پاکستان اپنے موقف پر قائم ہے۔

پی سی بی چیئرمین محسن نقوی نے ممکنہ بھارت کے ساتھ سیریز کی بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر بھارت بورڈ راضی ہو تو بھارت کے ساتھ دو طرفہ سیریز کھیل سکتے ہیں تاہم اس سے قبل انہیں پاکستان آکر میگا ایونٹ میں حصہ لینا ہوگا۔

واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی اگلے برس فروری میں پاکستان میں شیڈول ہے،

ایشیاکپ کیلئے بھی بھارتی ٹیم نے پاکستان کا دورہ نہیں کیا تھا جبکہ بھارت نے اپنے میچز سری لنکا میں کھیلے تھے۔

 

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.