X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

وسیم اکرم کرکٹ آسٹریلیا کے ملٹی کلچرل ایمبیسڈر مقرر

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور لیجنڈری بولر وسیم اکرم کو کرکٹ آسٹریلیا کا ملٹی کلچرل ایمبیسڈر مقرر کردیا گیا ہے۔

مجموعی طور پر کرکٹ آسٹریلیا کے 54 ایمبیسڈرز میں بھارت کے روی شاستری، سری لنکا اور بنگلہ دیش کے سابق کرکٹرز رسل آرنلڈ اور امین الاسلام بھی شامل ہیں۔

آسٹریلیا کے ٹیسٹ اوپنر عثمان خواجہ، فواد احمد، اسکاٹ بولینڈ، سابق ویمنز کپتان لسا اسٹھالیکر اور میل جونز بھی ایمبسیڈر پروگرام کا حصہ ہیں۔

کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے ان ایمبیسڈرز کی تقرری 2 سال کیلئے کی گئی ہے۔

ایمبیسڈر پروگرام کے تحت آسٹریلیا میں جنوبی ایشیائی خطے سے تعلق رکھنے والے کھلاڑیوں، تماشائیوں اور کوچز کو کرکٹ کا ایک واضح پاتھ وے دکھانا ہے۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.