X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

حکومت نے نائلہ کیانی کو اہم زمہ داری سونپ دی

وفاقی وزارت تعلیم نے پاکستان کی معروف خاتون کوہ پیما نائلہ کیانی کو لڑکیوں کی تعلیم کیلئے قومی خیر سگالی سفیر مقرر کردیا۔

وفاقی وزارت تعلیم کا کہنا ہے کہ نائلہ کیانی خیر سگالی سفیر کی حیثیت سے ملک بھر میں لڑکیوں کی تعلیم کی اہمیت کو اجاگر کریں گی۔ نائلہ کیانی ستارہ امتیاز حاصل کرنے والی پاکستان میں واحد خاتون ایتھلیٹ ہیں، نائلہ کیانی کی بطور قومی خیر سگالی سفیرتقرری خواتین کو تعلیم کے ذریعے بااختیار بنانے کے عزم کا ثبوت ہے۔

واضح رہے کہ نائلہ کیانی ایرو اسپیس انجینئر اور ایک بینکر ہیں، وہ پہلی پاکستانی خاتون اور تیسری پاکستانی ہیں جنہوں نے 8,000 میٹر سے اوپر کی 11 چوٹیاں سر کی ہیں۔ نائلہ کیانی نانگا پربت، گاشربرم ون، گاشربرم ٹو، لوتسے، مناسلو، براڈ پیک، اناپورنا، مکالو، اور چو اویو سرکر چکی ہیں۔

نائلہ تین سال سے کم عرصے میں تمام گیارہ بلند چوٹیوں کو سر کرنے والی تیز ترین پاکستانی ہیں، وہ دنیا بھر کے دس کوہ پیماوٴں میں شامل ہیں جنہوں نے 2023 میں چھ ماہ کے اندر 8,000 میٹر سے اوپر کی سات چوٹیوں کو سر کیا۔

اپنی تقرری پر نائلہ کیانی کا کہنا تھا کہ میں لڑکیوں کی تعلیم کے لیے قومی خیر سگالی سفیر مقرر ہونے پر فخر محسوس کر رہی ہوں، ہمارے ملک کے لیے خواتین کو بااختیار بنانے اور کامیابی کا واحد راستہ تعلیم ہے، ایسے تعلیمی اقدامات کی حمایت کروں گی جن سے ہر لڑکی کو معیاری تعلیم تک رسائی حاصل ہو۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.