X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

ٹی20 ورلڈکپ؛ کون ہوگا فاتح؟ بھارت یا جنوبی افریقہ

ٹی20 ورلڈکپ کا فائنل کل بھارت اور جنوبی افریقہ کے مابین شیڈول ہے تاہم اس میچ میں بھی بارش کا امکان ہے۔

موسم کا حال بتانے والی مختلف ایپلیکیشنز نے ہفتے اور اتوار کو بارباڈوس میں علی الصبح سے شام 6 بجے تک بارش کی پیشگوئی کررکھی ہے۔

فائنل کیلئے اتوار کو ریزرو ڈے رکھا گیا ہے تاہم ریزرو ڈے کے روز بھی بارباڈوس میں بارش کا امکان ہے جبکہ اتوار کو صبح 11 سے شام 5 بجے کے درمیان بارش کا قوی امکان ہے۔

ورلڈکپ کی پلیئنگ کنڈیشنز کے مطابق فائنل میچ کے دونوں دنوں کے لیے 190 منٹ کا اضافی وقت رکھا گیا ہے۔

واضح رہے کہ میچ کا آفیشل دورانیہ مقامی وقت کے مطابق صبح 10:30 سے دوپہر ایک بج کر 40 منٹ تک ہے اور اضافی وقت کی صورت میں کھیل 4 بج کر 50 منٹ تک جاری رہ سکے گا۔

اگر فائنل مکمل نہ ہو سکا تو بھارت اور جنوبی افریقا مشترکہ طور پر ٹی20 چیمپئن قرار پائیں گے۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.