X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

نسیم شاہ کو اہم لیگ کیلئے این او سی نہ ملا

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کو دی ہنڈرڈ لیگ کیلئے این او سی جاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

نسیم شاہ کا دی ہنڈرڈ میں برمنگھم فونکس کے ساتھ معاہدہ ہوا تھا جس کے پیش نظر نسیم نے پی سی بی کو این او سی کیلئے درخواست دی تھی تاہم بورڈ نے فاسٹ بولر کو ورک لوڈ مینجمنٹ کے تحت این او سی جاری نہیں کیا۔

بتایا گیا ہے کہ نسیم شاہ گزشتہ سال فٹنس مسائل سے دو چار ہوئے اب چونکہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے اہم میچز ہیں اور وہ تینوں فارمیٹ کے کرکٹر ہیں اس لیے انجریز سے محفوظ رکھنے کے لیے احتیاطی تدابیر کے طور پر این او سی کی درخواست مسترد کی گئی جس سے کرکٹر کو آگاہ کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ نسیم شاہ دی ہنڈرڈ لیگ میں ایک لاکھ 25 ہزار پاؤنڈز کی مہنگی ترین کیٹیگری میں شامل تھے اس حساب سے ان کا معاوضہ پاکستانی روپے میں لگ بھگ ساڑھے 4 کروڑ روپے بنتا ہے۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.