کھیلوں کی خبریں

آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کے بجٹ کی منظوری دیدی

سری لنکا میں ہونے والے آئی سی سی کے اجلاس میں چیمپئنز ٹرافی 2025 کے بجٹ کی منظوری دے دی گئی۔

ذرائع کے مطابق چیمپئنز ٹرافی 2025 کے بجٹ کی منظوری آئی سی سی میٹنگز کے آخری روز دی گئی۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی کے لیے بجٹ پاکستان کرکٹ بورڑ اور آئی سی سی نے مل کر تیار کیا ہے۔

کولمبو میں ہونے والے آئی سی سی کے اجلاس میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے بھی شرکت کی۔

خیال رہے کہ چیمپئنز ٹرافی 2025 کی میزبانی پاکستان کے پاس ہے جو فروری مارچ 2025 میں پاکستان کے تین شہروں میں شیڈول ہے۔

پی سی بی نے چیمئنز ٹرافی 2025 کا شیڈول بھی آئی سی سی کو حتمی منظوری کے لیے بھیج رکھا ہے، پی سی بی نے ٹورمنٹ کے لیے بھارت کے تمام میچز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں رکھے ہیں تاہم بھارت کی جانب سے تاحال پاکستان جانے یا نا جانے کے حوالے سے باضابطہ طور پر کوئی اعلان نہیں کیا گیا۔

دوسری جانب چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ ٹورنامنٹ کی میزبانی پاکستان کے پاس ہے اور چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہی ہو گی جبکہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے چیمپئنز ٹرافی ہائبرڈ ماڈل پر ہونے کے تمام بھارتی دعوؤں کی سختی سے تردید کر دی ہے۔

Related Articles

Back to top button