کھیلوں کی خبریں

ویرات کوہلی نے میٹرک میں کتنے مارکس لیے؟ مارک شیٹ سوشل میڈیا پر وائرل

بھارتی میڈیا پر میٹرک کی ایک مارک شیٹ وائرل ہے جس سے متعلق دعویٰ کیا جارہا ہے کہ یہ مارک شیٹ سابق کپتان ویرات کوہلی کی ہے۔

مارک شیٹ کے مطابق ویرات نے 2004 میں بھارت کے پشچشم وہار saviour convent نامی اسکول سے میٹرک کاامتحان پاس کیا ہے۔ مارک شیٹ کے مطابق ویرات کوہلی نے انگلش کے مضمون میں سب سے زیادہ مارکس اسکور کیے لیکن ساتھ ہی دیگر مضامین میں بھی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

مارک شیٹ کے مطابق ویرات نے سب سے کم مارکس ریاضی اور سائنس میں اسکور کیے ۔

ویرات کوہلی نے میٹرک میں کتنے مارکس لیے؟ مارک شیٹ سوشل میڈیا پر وائرل

بھارتی میڈیا کے مطابق ویرات کوہلی نے saviour convent سے ہی 12ویں جماعت تک تعلیم حاصل کی ہے، اس سے قبل 9 جماعت تک کوہلی وشال بھارتی پبلک اسکول میں تعلیم حاصل کرتے رہے۔

ویرات اپنے اکثر انٹرویوز میں بتاچکے ہیں ان کا پسندیدہ مضمون تاریخ تھا کیوں کہ انہیں تاریخ کو جاننے میں خاصی گہری دلچسپی ہے۔

Related Articles

Back to top button