X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

کیون پیٹرسن کا پاکستانی کرکٹرز سے متعلق بڑا انکشاف

انگلینڈ کے سابق ٹیسٹ کرکٹر کیون پیٹرسن نے پاکستان ٹیم کی ناقص کارکردگی پر ردعمل میں کہا ہے کہ سسٹم میں خامیوں کی موجودگی تک پاکستان ٹیم ایک یونٹ کی طرح نہیں کھیل سکتی، ناقص ٹریننگ کے طریقے اور زیادہ جذباتی ہونے کے رویے کو اچھا کرنے کی ضرورت ہے، اگر یہ نہ تبدیل کیا گیا تو پاکستان ٹیم کبھی…

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کو چ مکی آرتھر کے سوشل میڈیا پر دیے گئے بیان پر کیون پیٹرسن نے اپنا ردعمل دیا اور کہا کہ پی ایس ایل میں کھلاڑی صحیح ٹریننگ نہیں کرتے تھے، جیت اور ہار کے حوالے سے زیادہ جذباتی ہوجاتے تھے۔

ان کا کہنا تھاکہ کھلاڑیوں کا میدان سے باہر تسلسل نہیں ہے، اس لیے میدان میں تسلسل کی امید کیسے کی جاسکتی ہے لیکن اس بات سے متفق ہوں کہ پاکستانی کھلاڑیوں میں ناقابل یقین ٹیلنٹ ہے۔

کیون پیٹرسن نے پاکستان ٹیم کے ایک یونٹ کی طرح نہ کھیلنے کے سوال پر مداح کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ سسٹم میں خامیوں کی موجودگی تک پاکستان ٹیم ایک یونٹ کی طرح نہیں کھیل سکتی، ناقص ٹریننگ کے طریقے اور زیادہ جذبات جڑنے کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے، اگر یہ کلچر تبدیل نہ کیا گیا تو پاکستان ٹیم بھی کبھی بہتر نہیں ہو سکے گی۔

خیال رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ مکی آرتھر نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ کھلاڑیوں کی حد سے زیادہ تشہیر ان کے ذہن میں غلط فہمی پیدا کر تی ہے، پاکستان کیلئے کھیلنا سب سے بڑی ترجیح ہونا چاہیے۔

واضح رہے کہ ملتان ٹیسٹ میں انگلینڈ نے پاکستان کو ایک اننگز اور 47 رنز سے شکست دی۔ پاکستان ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 500 یا زائد رنز بناکر اننگز کی شکست سے ہارنے والی دنیا کی پہلی ٹیم بن گئی۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.