گروپ سی میں پاکستان نے روایتی حریف بھارت کو 6 وکٹوں سے زیر کیا۔ بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 6 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 119 رنز بنائے۔
بھارت چپلی 16 گینوں پر 53 رنز بنا کر ریٹائرڈ ہوئے، روبن اتھاپا نے 31 رنز کی اننگ کھیلی۔ پاکستانی کپتان فہیم اشرف نے دونوں وکٹیں حاصل کیں۔
ہدف کے تعاقب میں پاکستانی شیروں نے بغیر کوئی وکٹ کھوئے 120 رنز کا ہدف صرف 5 اوورز میں حاصل کر لیا۔
پاکستان کی جانب سے آصف علی طوفانی نصف سنچری بنائی اور 14 گیندوں پر 55 رنز بنا کر ریٹائرڈ ہرٹ ہوئے۔ ان کی اننگ میں سات چھکے اور دو چوکے شامل تھے۔ کپتان فہیم اشرف نے 5 گیندوں پر 22 جب کہ محمد اخلاق نے 12 گیندوں پر 40 رنز کی نا قابل شکست اننگز کھیلیں۔
اس سے قبل گرین شرٹس نے اپنے پہلے گروپ میچ میں یو اے ای کو 13 رنز سے شکست دی۔
پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بغیر کوئی وکٹ کھوئے مقررہ 6 اوورز میں 128 رنز جوڑے۔ آصف علی نے 14 گیندوں پر 50 اور محمد اخلاق نے 15 گیندوں پر 52 رنز کی اننگ کھیلی۔
یو اے ای کی پوری ٹیم ہدف کے تعاقب میں 115 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ محمد ذوہیب نے 14 گیندوں پر 53 اور خالد شاہ نے 34 رنز بنائے۔
پاکستان کے آصف علی کو دونوں میچز میں طوفانی اننگز کھیلنے اور شاندار نصف سنچریاں بنانے پر بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
ٹورنامنٹ میں 12 ٹیمیں پاکستان، بھارت، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقہ، ہانگ کانگ، یو اے ای، انگلینڈ، آسٹریلیا، نیپال، سری لنکا، بنگلہ دیش اور عمان شریک ہیں، جنہیں چار گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ ہر گروپ کی دو ٹاپ ٹیمیں کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کریں گی۔
گروپ میچز آج کھیلے جا رہے ہیں۔ کوارٹر فائنل کل (ہفتہ) جب کہ سیمی فائنل اور فائنل اتوار کو کھیلے جائیں گے۔