کھیلوں کی خبریں

دورانِ میچ دل کا دورہ پڑنے سے معروف کرکٹر چل بسے

بھارت کے شہر ممبئی میں کرکٹ میچ کے دوران بیٹنگ کرتے ہوئے 31 سالہ بیٹر وکرم دل کا دورہ پڑنے سے چل بسے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی کے آزاد میدان میں کھیلے گئے میچ کے 10 ویں اوور میں وکرم نے سینے میں درد کی شکایت کی تھی اور 17 ویں اوور میں رن لیتے ہوئے وہ گر پڑے تھے۔

جب وہ زمین پر گرے تو ساتھی کھلاڑی انہیں اسپتال لے گئے تاہم ڈاکٹروں نے ان کی موت کی تصدیق کر دی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق وکرم کا ایک سال کا بیٹا ہے اور وہ پیشے سے سافٹ ویئر انجینئر تھے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بھارتی شہر پونے میں کرکٹ میچ کے دوران بھی ایک کھلاڑی دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہو گیا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 35 سالہ عمران پٹیل نامی بیٹر اننگ کا آغاز کرنے کے لیے گراؤنڈ میں بیٹنگ کے لیے آئے تھے جس کے تھوڑی دیر بعد انہوں نے سینے اور ہاتھ میں درد کی شکایت کی تھی۔

Related Articles

Back to top button