کھیلوں کی خبریں
ویرات کوہلی کا بڑا فیصلہ سامنے آگیا
بھارتی اسٹار کرکٹر ویرات کوہلی کے بارے میں اطلاعات ہیں کہ وہ جلد بھارت چھوڑ کر برطانیہ منتقل ہو جائیں گے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ویراٹ کوہلی اپنی اہلیہ انوشکا شرما اور بچوں کے ساتھ انگلینڈ منتقل ہوں گے۔
ویرات کوہلی کے بچپن کے کوچ راجکمار شرما نے کرکٹر کے بھارت چھوڑ کر انگلینڈ منتقلی کا دعویٰ کیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کچھ عرصے سے زیادہ تر وقت انگلینڈ میں ہی گزارتے ہیں، یہ دونوں لندن میں پراپرٹی کے بھی مالک ہیں۔
کوچ راجکمار شرما نے کہا ہے کہ ویرات کوہلی اہلیہ انوشکا شرما اور بچوں کے ساتھ لندن منتقل ہونے کا پلان کر رہے ہیں، وہ کرکٹ کے ساتھ زیادہ وقت اپنی فیملی کے ساتھ ہی گزارتے ہیں۔