X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

بابراعظم نے صائم ایوب کو ’چیتا‘ قرار دے دیا

جنوبی افریقہ کے خلاف تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے دوران شاندار کارکردگی دکھانے پر قومی ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم نے جارح مزاج نوجوان اوپنر صائم ایوب کو چیتا قرار دیا ہے۔

گزشتہ روز پاکستان کرکٹ ٹیم نے جنوبی افریقہ کی سرزمین پر نئی تاریخ رقم کرتے ہوئے میزبان ملک کو پہلی مرتبہ ون ڈے سیریز میں وائٹ واش کیا تھا۔

سیریز کے تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کو 36 رنز سے شکست دے کر یہ تاریخی کارنامہ انجام دیا۔

آخری ون ڈے میں قومی ٹیم کی جیت میں اوپنر صائم ایوب نے اہم کردار ادا کیا اور 91 گیندوں پر 101 رنز کی اننگز کھیلی، شاندار کارکردگی پر انہیں میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

اس سے قبل سیریز کے پہلے میچ میں بھی انہوں نے سنچری اسکور کی تھی اور ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا تھا، اس زبردست پرفارمنس کی بنیاد پر انہیں پروٹیز کے خلاف پلیئر آف دی سیریزبھی قرار دیا گیا۔

نوجوان اوپنر کی اس زبردست کارکردگی پر مایہ بلے باز بابر اعظم بھی متاثر ہوئے بغیر نہ رہ سکے اور صائم ایوب کو سراہا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر جاری اپنی ایک پوسٹ میں بابراعظم نے صائم ایوب کی میدان میں لی گئی ایک تصویر شیئر کی اور چیتا لکھا ۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.