کھیلوں کی خبریں

ایسے ہی چمکتے رہو، صائم ایوب کو شاہین آفریدی کا اہم پیغام

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی نے نوجوان اوپنر صائم ایوب کے لئے خصوصی پیغام جاری کر دیا۔

فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی نے ساؤتھ افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز جیتنے پر ردعمل دیا اور سوشل میڈیا پر جاری اپنے پیغام میں لکھا کہ ٹیم کی جیت میں اپنا حصہ ڈالنے پر خوشی ہوئی اور ٹیم کی جانب سے شاندار پرفارمنس دی گئی۔

فاسٹ باؤلر کا کہنا تھا کہ صائم ایوب ماشاء اللہ آئے دن بہتر ہوتے جا رہے ہیں، انہیں دیکھ کر خوشی ہوتی ہے۔

شاہین آفریدی نے صائم ایوب کے لئے پیغام میں لکھا کہ ایسے ہی چمکتے رہو۔

یاد رہے کہ پاکستان جنوبی افریقہ کو ون ڈے سیریز 3 صفر سے ہرانے والی دنیا کی پہلی کرکٹ ٹیم بن گئی ہے۔

واضح رہے کہ جنوبی افریقا جس نے پہلی بار 1991 میں باضابطہ طور پر ون ڈے سیریز میں حصہ لیا تھا اسے ہوم گراؤنڈ پر کبھی بھی ایسی شکست کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔

Related Articles

Back to top button