بوم بوم آفریدی آل ٹائم ٹی20 الیون میں جگہ بنانے میں کامیاب
سابق کپتان بوم بوم شاہد آفریدی اور فاسٹ باولر عمر گل آل ٹائم ٹی ٹونٹی الیون میں جگہ بنانے میں کامیاب ہو گئےہیں۔ گزشتہ روز کرکٹ ویب سائٹ کرک انفو کی جیوری کی جانب سے سکواڈ کا اعلان کیا گیا جس میں دو پاکستانیوں کے علاوہ ویرات کوہلی،کرس گیل،روہت شرما، ابراہام ڈی ویلیئرز، برینڈن میکولم ، مہندرا سنگھ دھونی، ڈوائن براوو، راشد خان اور لیستھ مالنگا شامل ہیں