X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

بابر اعظم کا جنوبی افریقا کے بولر کی بدتمیزی پر کرارا جواب

کیپ ٹاؤن کے نیو لینڈز اسٹیڈیم میں پاکستان اور جنوبی افریقا کے مابین جاری میچ میں اسٹار بلے باز بابر اعظم نے گیند سے نشانہ بنانے والے جنوبی افریقی بولر ویان مولڈر کو کرارا جواب دے دیا۔

فالو آن کے بعد دوسری اننگز میں 141 رنز پر ایک بھی وکٹ نہ ملنے پر جنوبی افریقی بولر نے سارا غصہ بابراعظم کو گیند مار کر نکال دیا، دائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر نے گیند تھامنے کے بعد وکٹ کی بجائے بابراعظم کی جانب پھینک دی جبکہ بابراعظم وکٹ سے کافی دور تھے۔

جنوبی افریقی بولر کی اس حرکت پر بابراعظم بھی غصے میں آگئے اور انہوں نے اپنے ردعمل کا اظہار بولر کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر کیا، قابل ذکر بات یہ ہے کہ بابر کے لیے یہ بہت اچھا دن رہا ہے کیونکہ اس نے ایک ہی دن دو نصف سنچریاں بنائیں اور جنوبی افریقا کو مایوس کیا۔

یہ واقعہ مولڈر کے اوور کے دوران پیش آیا جس کے بعد بابر اعظم آپے سے باہر ہوگئے اور بولر کو دکھایا کہ اسٹمپ کہاں ہیں۔ یہاں تک کہ بابراعظم، مولڈر کے آمنے سامنے آگئے اور مولڈز کو منہ کی کھانی پڑی۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.