X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

چیمپئنز ٹرافی کا سیمی فائنل کونسی ٹیمیں کھیلیں گی؟ بڑی پیشگوئی

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی شروع ہونے میں ابھی ایک ماہ باقی ہے تاہم میگا ایونٹ کی سیمی فائنلسٹ اور فائنل کھیلنے والی ٹیموں کی پیشگوئی ہو گئی ہے۔

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی آئندہ ماہ 19 فروری سے 9 مارچ تک پاکستان کی میزبانی میں کھیلی جائے گی۔ بھارتی ٹیم ہائبرڈ ماڈل کے تحت اپنے میچز دبئی میں کھیلے گی جس کے سیمی فائنلز 5 اور 6 مارچ کو کھیلے جائیں گے۔

تاہم اس میگا ایونٹ کے آغاز سے ایک ماہ قبل ہی ٹورنامنٹ کی فائنل فور ٹیموں کی پیشگوئی کر دی گئی ہے۔

یہ پیشگوئی زمبابوے ٹیم کے کپتان آل راؤنڈر سکندر رضا نے کی ہے۔ ایک کرکٹ ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے پیشگوئی کی کہ چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں پہنچنے والی ٹیمیں میزبان اور دفاعی چیمپئن پاکستان کے علاوہ بھارت، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ ہو سکتی ہیں۔

زمبابوے کپتان نے مزید کہا کہ ایشیائی پچز پر کوئی ایشیائی ٹیم ہی چیمپئنز ٹرافی جیتنے میں کامیاب ہوگی اور غالب امکان ہے کہ پاکستان اور بھارت فائنل میں ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں۔

واضح رہے کہ پاکستان چیمپئنز ٹرافی کا دفاعی چیمپیئن اور 2017 میں برطانیہ میں کھیلے گئے اس شوپیس ایونٹ میں گرین شرٹس نے سرفراز احمد کی قیادت میں روایتی حریف بھارت کو 180 رنز کے بھاری مارجن سے ہرا کر پہلی بار چیمپئنز ٹرافی جیتی تھی۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.