معروف کرکٹر کے وارنٹ گرفتاری جاری
ایڈیشنل چیف میٹروپولیٹن مجسٹریٹ ضیاء الرحمٰن نے بنگلا دیشی کرکٹر کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے پولیس کو 24 مارچ تک عدالتی حکم پر عمل درآمد کر کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔
اس حوالے سے بنگلا دیشی کرکٹر کے خلاف مقدمہ درج کروانے والے بینک آفیسر محمد شہیب الرحمٰن نے میڈیا کو بتایا کہ عدالت نے پہلے شکیب الحسن کو طلب کیا تھا لیکن وہ عدالت میں پیش نہیں ہوئے اس لیے عدالت نے ان کے وارنٹِ گرفتاری جاری کیے ہیں۔
یاد رہے کہ شکیب الحسن سابق بنگلادیشی وزیرِاعظم شیخ حسینہ واجد کی پارٹی سے تعلق ہونے کی وجہ سے قتل کی دھمکیاں موصول ہونے کے بعد ملک سے باہر ہیں۔
وہ گزشتہ سال حکومت مخالف مظاہروں کے دوران ایک قتل کے مقدمے میں بھی نامزد ہیں۔
جس وقت بنگلا دیش میں شیخ حسینہ واجد کی حکومت ختم ہوئی تو شکیب الحسن کینیڈا میں ایک ڈومیسٹک ٹوئنٹی 20 ایونٹ کھیل رہے تھے اور وہ تب سے بنگلا دیش واپس نہیں آئے۔
وہ اگلے ماہ پاکستان میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی سے بھی باہر ہو گئے ہیں۔ شکیب الحسن کی غیر موجودگی میں نجم الحسین شانتو بنگلا دیشی کرکٹ ٹیم کی کپتانی کریں گے۔