X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

آسٹریلیا کو چیمپئنز ٹرافی سے قبل بڑا دھچکا، اہم کھلاڑی ٹورنامنٹ سے باہر

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی سے قبل آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کو دھچکا لگ گیا۔

کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق آل راؤنڈر میچل مارش کچھ دنوں سے کمر کی تکلیف کا شکار تھے جس کے سبب وہ اب چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہوگئے ہیں۔

کرکٹ آسٹریلیا کا بتانا ہےکہ ری ہیب کے دوران میچل مارش کی تکلیف میں کمی نہیں ہو ئی جس کی وجہ سے وہ اب ٹورنامنٹ کا حصہ نہیں ہوں گے۔

کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق میچل مارش مزید آرام اور ری ہیب میں حصہ لیں گے جب کہ ان کے متبادل کا اعلان جلد کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی کے لیے حتمی اسکواڈ کی ڈیڈ لائن 12 فروری ہے۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.