X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

بھارتی ہیڈ کوچ کا پاک بھارت میچ سے متعلق حیران کن انکشاف

بھارتی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان اور بھارت کے میچ کو زیادہ اہم قرار نہیں دیا۔

انہوں نے کہا کہ دبئی میں مشن چیمپئنز ٹرافی کی جیت ہے صرف ایک میچ مشن نہیں۔

بھارتی کرکٹ بورڈ کے ایوارڈز کی تقریب کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گوتم گمبھیر نے کہا کہ ہم چیمپئنز ٹرافی میں یہ سوچ کر نہیں جا رہے کہ 23 فروری کو سب سے اہم میچ ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں پانچوں میچز بڑے اہم ہیں، دبئی میں ہمارا مشن چیمپئنز ٹرافی جیتنا ہے، ہمارا مشن صرف ایک میچ نہیں ہے۔

گوتم گمبھیر نے کہا کہ جب بھی پاکستان اور بھارت کھیلتے ہیں تو جذبات بہت زیادہ ہو جاتے ہیں جذبات اپنی جگہ لیکن مقابلہ ہمیشہ وہیں رہتا ہے۔

گوتم گمبھیر نے کہا کہ ورلڈ کپ کے مقابلے میں چیمپئنز ٹرافی مختلف چیلنج ہے، ہر میچ اہمیت کا حامل ہوتا ہے۔

بھارتی ہیڈ کوچ نے کہا کہ روہت شرما اور ویرات کوہلی ڈریسنگ روم اور بھارتی کرکٹ کی ویلیو میں اضافہ کریں گے اور دونوں کا چیمپئنز ٹرافی میں بڑا کردار ہوگا۔

دوسری جانب بھارتی کپتان روہت شرما نے چیمپئنزٹرافی میں پاکستان بھارت میچ سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس میچ سے متعلق ہم کم از کم کوئی خاص ذکرنہیں کریں گے، ہمیں صرف اچھےکھیل کا مظاہرہ کرناہےاورہم کریں گے۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.