کھیلوں کی خبریں
چیمپیئنز ٹرافی کیلئے پاکستانی کٹ کی رونمائی کب؟
چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے لیے پاکستانی کٹ کی رونمائی کی متوقع تاریخ بھی سامنے آگئی۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور کی افتتاحی تقریب کے دوران پاکستان ٹیم کی چیمپیئنز ٹرافی کی کٹ کی رونمائی بھی متوقع ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف 7 فروری کو قذافی اسٹیڈیم کی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے۔
واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 19فروری سے شروع ہو کر 9مارچ تک جاری رہے گی۔ میگا ایونٹ کے میچز لاہور، کراچی اور راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے جبکہ بھارتی ٹیم اپنے میچز یو اے ای میں کھیلے گی۔
چیمپیئنز ٹرافی سے قبل 8 فروری سے سہ ملکی کرکٹ سیریز شروع ہوگی جس میں پاکستان کے علاوہ نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں شامل ہیں۔
ایونٹ میں 8 اور 10 فروری کے میچز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوں گے جبکہ سیریز کا آخری لیگ میچ 12 فروری اور فائنل 14 فروری کو کراچی میں کھیلا جائے گا۔