X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

راشد خان نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں اہم سنگ میل عبور کرلیا

افغانستان کے اسپنر راشد خان نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں اہم سنگ میل عبور کرلیا۔

منگل کو راشد خان نے جنوبی افریقا کی ٹی ٹوئنٹی لیگ کے میچ میں ٹی ٹوئنٹی کیریئر کی 632 ویں وکٹ حاصل کی۔

جس کے بعد لیگ اسپنر راشد خان ٹی ٹوئنٹی میچوں میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر بن گئے ہیں۔

افغان اسپنر راشد خان نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 631 وکٹیں حاصل کرنے والے ویسٹ انڈیز کے سابق آل راؤنڈر ڈوائن براوو کو پیچھے چھوڑ دیا۔

ڈے جے براوو نے 546 ٹی ٹوئنٹی میچز میں 11183 گیندیں پھینک کر 631 وکٹیں لی تھیں جبکہ راشد نے 457 اننگز میں 10552 گیندیں کراکر براوو سے زیادہ وکٹیں حاصل کرلیں۔

واضح رہے کہ راشد خان جنوبی افریقی ٹی ٹوئنٹی لیگ میں ایم آئی کیپ ٹاؤن کی نمائندگی کررہے ہیں۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.