X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

معروف اداکارہ نے بابراعظم سے کھلے عام محبت کا اظہار کردیا

قومی ٹیم کے سابق کپتان بابراعظم سے پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل دعا زہرہ نے کھلےعام محبت کا اظہار کردیا۔

نجی ٹی وی کے شو مزاحیہ پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ماڈل و اداکارہ دعا زہرہ نے اقرار کیا کہ ”وہ قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر اور سابق کپتان بابراعظم سے پیار کرتی ہیں”۔

اداکارہ نے کہا کہ ”انہیں پاکستانی ٹیم میں بابراعظم پر زبردست کرش ہے اور میں اس پر کی جانے والی ٹرولنگ کو ناپسند کرتی ہوں”۔

زہرہ نے ناقدین پر زور دیا کہ ”وہ سابق کپتان کی تذلیل کرنے سے گریز کریں، اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مجھے کسی دوسرے کرکٹر میں دلچسپی نہیں ہے”۔

گزشتہ برس شوبز انڈسٹری کی ایک اور اداکارہ نازش جہانگیر نے انسٹاگرام پر سوال جواب کا لائیو سیشن رکھا تھا جس پر ایک مداح نے سوال کیا تھا کہ اگر آپ بابراعظم شادی کی پیشکش کریں تو آپ کا جواب کیا ہوگا؟۔

اداکارہ نے جواب دیا تھا کہ مداح کے سوال کے جواب میں نازش جہانگیر نے کہا کہ "میں معذرت ہی کروں گی”۔

اس جواب پر سابق کپتان کے فینز آگ بگولہ ہوگئے تھے اور اداکارہ کو سوشل میڈیا کافی ٹرول کیا گیا تھا۔

دوسری جانب چیمئینز ٹرافی اسکواڈ میں شامل سابق کپتان بابراعظم ناقص فارم کے باعث مشکلات کا شکار ہیں۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.