X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

دوسرا ٹی ٹوئنٹی: نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی

دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔

ڈونیڈن میں بارش سے متاثرہ میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی تو ایک بار پھر آغاز اچھا نہ رہا۔

حسن نواز صفر اور محمد حارث 11 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔ عرفان نیازی 11 اور خوشدل شاہ 2 رنز ہی بناسکے۔

سلمان علی آغا نے 46 اور شاداب خان نے 26 رنز بناکر پاکستان کا اسکور بہتر کیا۔ شاہین شاہ آفریدی نے بھی آخر میں 22 رنز اسکور کیے۔

یوں پاکستان نے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 135 رنز بنائے۔

نیوزی لینڈ کے جیکب ڈفی، جیمز نیشام، اِش سوڈھی اور بین سیئرز نے 2، 2 وکٹیں لیں۔

ہدف کے تعاقب میں کیوی اوپنرز نے انتہائی جارحانہ آغاز کیا اور محض 4 اوورز میں ہی ٹیم کا اسکور 50 تھا، تاہم کے مجموعے پر 22 گیندوں پر 45 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلنے والے ٹم سیفرٹ کی اننگز اختتام کو پہنچی۔

نیوزی لینڈ نے مطلوبہ ہدف 14ویں اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.