X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

اسکاٹ لینڈ یارڈ کی جانب سے پاکستان اور بنگلا دیش کے میچ کے لیے غیر معمولی انتظامات

اسکاٹ لینڈ یارڈ کی جانب سے پاکستان اور بنگلا دیش کے میچ کے لیے اضافی سیکیورٹی کے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

پاکستان اور افغانستان کے درمیان میچ میں ہونے والے ناخوشگوار واقعات کی وجہ سے پاکستان ٹیم انتظامیہ نے آئی سی سی سے بنگلا دیش کے خلاف میچ کے لیے سیکیورٹی بڑھانے کا مطالبہ کیا تھا۔

اس کے علاوہ برطانیہ کے خفیہ اداروں نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان ہونے والے میچ کے دوران پاکستانی شائقین پر تشدد کے واقعات کی تحقیقات بھی شروع کر دی ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق لندن اور برمنگھم سے تعلق رکھنے والے 4 افراد گرفتار کیے جا چکے ہیں جب کہ ذرائع کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا کی فوٹیج سے لگتا ہے کہ پاکستانی شائقین کو پہلے تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

لندن پولیس سپرنٹنڈنٹ کرس بوون کا کہنا ہےکہ ہنگامہ آرائی اور تشدد کے خلاف جامع تحقیقات کی ضرورت ہے، ایسی ہنگامہ آرائی کی پہلے مثال نہیں ملتی، ہم متاثرین اور تماشائیوں کی جانب سے مزید شواہد کی توقع کر رہے ہیں۔

یاد رہے کہ پاک افغان میچ کے دوران لیڈز گراؤنڈ کے اندر اور باہر کشیدہ صورتحال رہی تھی اور میچ کے اختتام پر تماشائی گراؤنڈ کے اندر بھی گھس گئے تھے۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.