X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

شعیب اختر کا قومی ٹیم کے بارے میں حیران کن تبصرہ

قومی ٹیم کے سابق فاسٹ باولر شعیب اختر نے کہاہے کہ ” ہم اس ڈری ہوئی ٹیم اور انتظامیہ کے ساتھ جیت کی راہ پر نہیں چل سکتے ، ٹیم کو جیت کی راہ پر لانے کیلئے دلیر کھلاڑی اور انتظامیہ کی ضرورت ہے ۔

یوٹیوب پر جاری ویڈیو پیغام میں شعیب اختر کا کہناتھا کہ پاکستان ٹیم کیلئے سیمی فائنل میں پہنچنا مشکل ہو گیاہے لیکن بطور پاکستانی میری ٹیم سے ابھی بھی امید وابستہ ہے کا کہناتھا کہ ٹیم کو 1990 کی دہائی کے وہی کھلاڑی چاہئیں جو ’بدمعاش کردار ‘ اور دلیرانہ کرکٹ کھیلا کرتے تھے جبکہ دلیر ہی انتظامیہ کی ضرورت ہے ۔ ان کا کہناتھاکہ اب دنیا میں معیاری کرکٹ نہیں ملتی ، مجھے سمجھ نہیں آ رہی کہ کیویز نے اتنی آسانی کے ساتھ یہ میچ میزبان ٹیم کو کیسے دے دیا ؟ ۔ شعیب اخبر کا کہناتھا کہ قومی ٹیم اپنے پہلے میچ میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ایونٹ کی بدترین شکست کے بعد ہی ایونٹ سے باہر ہوگیا تھا۔

 

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.