X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کی وطن واپسی کا پلان تیار

پاکستان کرکٹ ٹیم نے کل لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں اپنا آخری میچ بنگلا دیش کے خلاف کھیلنا ہے، گرین شرٹس کی سیمی فائنل تک رسائی ممکن دکھائی نہیں دے رہی اس لیے سرفراز الیون کی وطن واپسی کا پلان تیار کیا جا رہا ہے۔

قومی ٹیم کے کھلاڑی اور انتظامیہ کے لوگ ہفتے کی صبح اپنے سفر کا آغاز کریں گے، کپتان سرفراز احمد اور محمد حسنین کراچی پہنچیں گے جب کہ امام الحق، بابر اعظم اور آصف علی منیجمنٹ کے اراکین کے ہمراہ لاہور پہنچیں گے۔

شاداب خان، عماد وسیم، فخر زمان اور شاہین شاہ آفریدی اسلام اباد پہنچیں گے جب کہ حارث سہیل سیالکوٹ جائیں گے۔

قومی ٹیم کے منیجر طلعت علی اور بولنگ کوچ اظہر محمود انگلینڈ میں ہی مقیم ہیں اس لیے وہ پاکستان نہیں جائیں گے جب کہ ہیڈ کوچ مکی آرتھر کا اپنے آبائی ملک جنوبی افریقا جانے کا ارادہ ہے۔

فاسٹ بولر وہاب ریاض، محمد حفیظ، شعیب ملک اور محمد عامر ٹیم کے ہمراہ وطن واپس نہیں جائیں گے۔

 

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.