سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے سابق کرکٹرز کو جھاڑ پلا دی
وسیم اکرم لکا کہنا ہے کہ دوسری ٹیموں کے بارے میں کہنا درست نہیں کہ وہ ہارجاتے یا وہ جیت جاتے ، دوسری ٹیمیں بھی ورلڈ کپ کھیلنے آئی ہیں۔ مجھے تو اس چیز پر حیرانی ہوتی ہے کہ سابق کھلاڑی بھی ایسی باتیں کر رہے ہیں کہ فلاں ٹیم جان بوجھ کر ہار گئی ہے ، لگتا ہے کہ انہیں کرکٹ کی سمجھ ہی نہیں ہے ۔
ان کا کہناتھا کہ قومی ٹیم کو درپیش مسائل کا حل کوئی نہیں بتاتا، بس سب تنقید کرنے میں لگے ہوئے ہیں۔ پاکستان ٹیم نے آخری تین میچز بہت اچھے کھیلے اور کم بیک کیا لیکن ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں بری شکست سے پاکستانی ٹیم رن ریٹ کے چکر میں پھنس گئی اس کے بعد وہ رن ریٹ کو ریکور ہی نہیں کر سکی لیکن میرے خیال میں پاکستان کو آسٹریلیا سے میچ نہیں ہارنا چاہیے تھا کیونکہ وہ میچ یہ جیت سکتے تھے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بنگلا دیش کے پاس شکیب الحسن جیسا بہترین پلئیر ہے جب کہ ہمارے پاس ایسا کوئی کھلاڑی نہیں ہے، شکیب اچھا بولر، بہترین بلے باز اور شاندار فیلڈر ہے۔
پاکستانی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کا مزید کہنا تھا میرے نزدیک صرف نمبر ون کی اہمیت ہے، دوسری تیسری چوتھی پانچویں کی نہیں یا تو آپ جیتو یا پھر کسی بھی پوزیشن پر آؤ سب برابر ہے۔