قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ اگر معجزہ ہوگیا تو ٹکٹس آگے بڑھ جائیں گے۔ سرفراز احمد نے کہا کہ بنگلادیش سے پانچ جولائی (بہ روز جمعہ) کو ہونے والے میچ کے بعد ان کی واپسی کی فلائٹ اگلے روز کے لیے بک ہے۔
قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ آسٹریلیا سے میچ ٹرننگ پوائنٹ تھا، اس میں شکست سے پاکستانی ٹیم کو نقصان ہوا۔
سرفراز احمد نے کہا کہ بنگلا دیش کےخلاف ہمیں بڑا اسکور بنانا ہے، بدقسمتی سے دیگر ٹیموں کے مقابلے میں ہمارا ٹاپ آرڈر ناکام رہا۔
خیال رہے کہ انگلینڈ کی انڈیا اور نیوزی لینڈ کے خلاف فتوحات نے پاکستان کے لیے سیمی فائنل میںرسائی کو لب بھگ ناممکن بنا دیا ہے۔
تجزیہ کاروں کے مطابق پاکستان کو فائنل میں رسائی کے لیے بنگلا دیش کو 316 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دینی ہوگی۔
خیال رہے کہ بھارت سے شکست کے بعد پاکستانی ٹیم نے شان دار کم بیک کیا اور جنوبی افریقا، نیوزی لینڈ اور افغانستان کو شکست دے۔کل پاکستان کا مقابلہ بنگلادیش سے ہے. شائقین کانٹے دار مقابلے کی توقع کر رہے ہیں۔