X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

سوئنگ کے سلطان کے بیانات، کھلاڑیوں کی نیندیں اُڑا گئے

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے کہا ہے کہ پاکستان ٹیم کا ورلڈ کپ میں کم بیک شاندارتھا لیکن کم بیک تاخیر سے ہوا جس کی وجہ سے سیمی فائنل میں نہیں پہنچ سکے۔

سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا کہ فخر زمان نے ورلڈ کپ میں مایوس کیا، شاہین آفریدی نے بہت متاثر کیا، اسےتسلسل سے کھلایا گیا، کارکردگی بھی بہتر ہوئی، بابر اعظم نے خودکوزبردست بیٹسمین ثابت کیا۔

سابق اسٹار کھلاڑی وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ وہ چاروں ٹیمیں سیمی فائنل میں پہنچی ہیں جن کے بارے سب کو توقع تھی ،پاکستان ٹیم کو میں نے ورلڈ کپ کی ڈارک ہارس قراردیا تھا۔ امام الحق کا ٹیم میں ایک رول ہے جو وہ پورا کر رہا ہےتاہم فخر زمان نے ورلڈ کپ میں مایوس کیا ہے ،عمادوسیم کی کارکردگی میں تسلسل آیا ہے وہ ایک مفید کھلاڑی ہے، شاہین آفریدی نے بہت متاثر کیا، اسے تسلسل سے کھلایا گیا جس کی وجہ سے اس  کی کارکردگی بھی بہترہوئی ہے۔

وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ تبدیلی کرنے کا کوئی فائدہ نہیں کوئی دبنگ نہیں بیٹھے ہوئے باہر جنہیں لائیں گے، کیا تبدیلی کیلیے ظہیرعباس، جاویدمیاں داد، یونس خان اورانضمام الحق ہیں؟ بیٹسمین نہ ملنے کی وجہ سٹرکچر کا درست نہ ہونا ہے،چار پی ایس ایل کے باوجود ایک بھی بیٹسمین نہیں ملا ، جیسن رائے جیسے کھلاڑی تب ملیں گے جب سسٹم بہترہو گا۔

انہوں نے کہا کہ رن ریٹ پرفیصلہ ہونے پرتنقید کرنےوالے پہلے کیا سوئے ہوئے تھے؟ پلیئنگ کنڈیشنز جب بنی تھیں تب اعتراض اٹھا نا چاہیے تھا، تنقید ضرور کریں لیکن کوئی مسئلے کا حل بھی تو بتائے۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.