قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے کہا ہے کہ بھارت کے میچ کے بعد سرفراز کے ساتھ جو کچھ ہوا وہ افسوسناک تھا۔
ہیڈ کوچ مکی آرتھر کا کہنا ہے کہ ٹیم میں ماحول برقرار رکھنے کے لیے سرفراز کا کردار کافی اہم ہے۔
بنگلہ دیش سے جیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ لوگوں کو اندازہ نہیں کہ ڈریسنگ روم اور نیٹس پر کتنی محنت ہوتی ہے ،نوجوان کرکٹرز کی کارکردگی پر فخر ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ٹورنامنٹ شاندار رہا جس پر آئی سی سی کو مبارکباد دیتا ہوں۔
ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے کھلاڑیوں، میڈیا، سلیکشن کمیٹی، پی سی بی کا بھی شکریہ ادا کیا۔