قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی شعیب ملک نے کہا ہے کہ اگلے سال ہونے والا ورلڈ ٹی ٹونئٹی کپ کھیلوں گا ،میرا فوکس اب ٹی ٹوئنٹی ہو گا،جب سے پاکستانی ٹیم نمبر ون بنی ہے تب سے ٹی ٹونئٹی میں میری پرفارمنس سب کے سامنے ہے۔
بنگلہ دیش کے خلاف میچ کے بعد شعیب ملک نے کہا کہ آج افسردہ بھی ہوں لیکن اپنے کیر ئیر سے مطمئن بھی ہوں، ورلڈ کپ میں مجھے تبدیل کیا گیا جس کے بعد ٹیم کو جیت بھی ملی، پرفارمنس اچھی نہ ہو رہی ہو تو تبدیل کرنے میں کوئی حرج نہیں لیکن دو میچز کی پرفارمنس سے کسی کو جج نہیں کیا جا سکتا۔
مجھے کوئی شکوہ نہیں کہ سینئر کھلاڑی کو باہر بٹھایا، نوجوان کھلاڑیوں کو سپورٹ کرتا ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بعد دیکھوں گا کہ آگے کھیل سکتا ہوں یا نہیں ،جب مجھے علم ہو گا کہ میرا فوکس نہیں تو خود کرکٹ چھوڑ دوں گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ افسوس ورلڈ کپ نہ جیت سکے، چیمپینز ٹرافی کی جیت یادگار لمحہ ہے ،یہ ایک بڑا پلیٹ فارم تھا جہاں پرفارمنس اہمیت رکھتی تھی ،میں مجموعی طور پر مطمئن ہوں ۔