X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

پی سی بی کی ویب سائٹ ہیک۔۔۔ قیامت کے روز منہ دکھانے کی دھمکی

 پاکستان کی بنگلا دیش کے خلاف فتح اور ورلڈ کپ سے باہر ہونے کے ساتھ ہی پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی ویب سائٹ ہیک کرلی گئی۔

ویب سائٹ پر ایک تصویر آویزاں کی گئی ہے جس میں پی سی بی کو پیغام دیا گیا ہے کہ پانچ افراد پر مشتمل ایک اوسط خاندان کے لیے آپ بدعنوانی کرتے ہیں۔ اس سے آپ کو عارضی طور پر خوشی مل سکتی ہے لیکن اس سے پاکستان کی عوام کے حقوق سلب ہوتے ہیں۔

پیغام میں کہا گیا کہ آپ قیامت کے روز کیا منہ دکھائیں گے؟ ہم آپ کا تعاقب کررہے ہیں۔

ہیکرز کے پیغام میں سرفراز کی حمایت کی گئی ہے اور کہا گیا کہ انہیں ہی پاکستان کا کپتان رہنے دیا جائے اور ہم سرفراز کو پاکستان کرکٹ کی وجہ سے سپورٹ کرتے ہیں اور ہم ہماری ٹیم کے ساتھ ہیں تاہم بعدازاں ویب سائٹ بحال کرلی گئی۔

یاد رہے کہ پاکستانی ٹیم نے بنگلا دیش کے خلاف 94 رنز سے فتح حاصل کی تاہم ورلڈ کپ کے سیمی فائنل مرحلے تک رسائی حاصل کرنے میں ناکام رہی۔نیوزی لینڈ کے بھی 11 ہی پوائنٹس ہیں تاہم بہتر رن ریٹ کے باعث کیویز اگلے مرحلے میں پہنچ چکے ہیں۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.