مکی آرتھر نے لارڈز میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قومی ٹیم میں امام الحق، شاہین آفریدی اور شاداب خان اچھے اور نوجوان کرکٹرز ہیں، میں نے پاکستان ٹیم کے ساتھ 3سال بہت انجوائے کئے۔
ہیڈ کوچ مکی آرتھر کا مزید کہنا تھا کہ ویسٹ انڈیز سے جیسے ہارے وہ مایوس کن تھا، ہم نے میچ میں رن ریٹ بہتر کرنے کا پلان سوچا ضرور تھا۔
پریس کانفرنس کے دوران ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے آئی سی سی کی رن ریٹ پالیسی پرسوال اٹھا دیا ان کا کہنا تھا کہ اگر دو ٹیموں کے پوائنٹس برابر ہوں تو پھرہیڈ ٹو ہیڈ ہونا چاہیے اور اگر تین ٹیموں کے پوائنٹس برابر ہوں پھر رن ریٹ دیکھا جائے۔
مکی آرتھر نے مزید کہا ہے کہ بھارت کے میچ کے بعد سرفراز کے ساتھ جو کچھ ہوا وہ افسوسناک تھا ،ٹیم میں ماحول برقرار رکھنے کے لیے سرفراز کا کردار کافی اہم ہے ۔بنگلہ دیش سے جیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ لوگوں کو اندازہ نہیں کہ ڈریسنگ روم اور نیٹس پر کتنی محنت ہوتی ہے ،نوجوان کرکٹرز کی کارکردگی پر فخر ہے ۔