X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

شعیب ملک الوداعی میچ کیوں نہیں کھیلے؟ ساری حقیقت سامنے آ گئی

 پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کو ایک روزہ الوداعی میچ کیوں نہیں کھلایا گیا؟ ان کا ہر مداح یہ سوال پوچھ رہا ہے مگر اب تک اس کا تسلی بخش جواب سامنے نہیں آیا تاہم نجی ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ ہیڈ کوچ مکی آرتھر وہ شخصیت ہیں جو ان کے الوداعی میچ میں رکاوٹ…

ذرائع کے مطابق بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے جانے والے میچ سے قبل شعیب ملک کو الوداعی میچ کھلانے کے حوالے سے کوچ مکی آرتھر اور سینئر کھلاڑیوں میں باقاعدہ ’جھڑپ‘ ہوئی۔ پاکستان قومی کرکٹ ٹیم کے سینئر کھلاڑیوں کی تجویز تھی کہ شعیب ملک کو الوداعی میچ کھلایا جائے لیکن ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے اس کی شدید مخالفت کی اورانہیں میچ نہ کھیلنے دیا۔رپورٹ کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے سینئر کھلاڑیوں اور ہیڈ کوچ مکی آرتھر کے درمیان اس ضمن میں طویل اور گرما گرم بحث ہوئی کیونکہ وہ پیش کردہ تجویز کے سخت مخالف تھے۔ واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سٹار کھلاڑی شعیب ملک نے میگا ایونٹ کے آغاز پر ہی کہہ دیا تھا کہ ایک روزہ میچوں کے حوالے سے یہ ان کا آخری ایونٹ ہے۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.