X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

کرکٹ پنڈتوں کی نیٹ رن ریٹ سسٹم پر کڑی تنقید

آئی سی سی ورلڈ کپ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے 11، 11 پوائنٹس ہیں، خراب نیٹ رن ریٹ پر قومی ٹیم ایونٹ سے آؤٹ ہوگئی، سابق کرکٹرز نے رن ریٹ سسٹم کو تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔

ورلڈ کپ 2019ء میں پاکستان اپنے آخری میچ میں بنگلہ دیش کو شکست دے کر میگا ایونٹ سے باہر ہوگیا، کروڑوں شائقین کے دل ٹوٹ گئے۔
گرین شرٹس اور کیویز 11، 11 پوائنٹس کے ساتھ ایک ہی مقام پر تھیں تاہم رن ریٹ کی بنیاد پر پاکستان سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگیا۔انگلینڈ میں کھیلے جارہے میگا ایونٹ میں رن ریٹ سسٹم پرکرکٹ پنڈتوں نے کڑی تنقید کی، سابق ویسٹ انڈین کپتان مائیکل ہولڈنگ کہتے ہیں پاکستان نے بنگلہ دیش کو ہرایا، سیمی فائنل میں ہونا چاہئے تھا، اگر دو ٹیموں کے پوائنٹس برابر ہیں تو پہلے آپس میں کھیلے گئے میچ کا نتیجہ دیکھا جائے، نیٹ رن ریٹ سب سے آخری آپشن ہونا چاہئے۔

پاکستان ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر بھی نیٹ رن ریٹ سسٹم سے مطمئن نہیں۔

سابق انگلش کپتان مائیکل وان نے ٹویٹر پر لکھا کہ نیٹ رن ریٹ سسٹم فضول ہے۔ جنوبی افریقا کے سابق کپتان گریم اسمتھ نے بھی نیٹ رن ریٹ سے نفرت کا اظہار کیا۔

سابق انگلش کرکٹر این پونٹ نے بھی مائیکل ہولڈنگ کی حمایت کرتے ہوئے لکھا کہ ٹیموں کے پوائنٹس برابر ہوں تو نیٹ رن ریٹ سے پہلے ہیڈ ٹو ہیڈ میچ کو دیکھا جانا چاہئے۔

سابق آسٹریلوی کرکٹر ڈین جونز نے تجویز دی کہ اگلے ورلڈ کپ میں بولنگ اور بیٹنگ کے بونس پوائنٹس ہونے چاہئیں، اس سے کرکٹ مزید دلچسپ ہوجائے گی۔

واضح رہے کہ ورلڈ کپ سیمی فائنل میں آسٹریلیا اور بھارت کے ساتھ جگہ بنانے والی دونوں ٹیموں انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کو پاکستان نے شکست دی تھی

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.