X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

ورلڈ کپ: بابراعظم نے کیے کئی ریکارڈ اپنے نام

 بابراعظم ورلڈ کپ میں، 24 سال یا اس سے کم عمری میں زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑیوں میں دوسرے نمبر پر آگئے ہیں۔

بھارت کے سچن ٹنڈولکر نے عالمی کپ 1996ء میں 523 رنز بنائے تھے جب کہ جنوبی افریقہ کے اے بی ڈیویلیئرز نے ورلڈ کپ 2007ء میں 372 رنز، رکی پونٹنگ نے ورلڈ کپ 1999ء میں 354 رنز اور برائن لارا نے 1992ء کے ورلڈ کپ میں 333 رنز سکور کیے تھے۔

24 سالہ بابر اعظم نے ورلڈ کپ کے 8 میچز میں 67.71 کے اوسط سے 474 رنز بنائے اور وہ اب تک ورلڈ کپ کی 44 سالہ تاریخ میں زیادہ رنز سکور کرنے والے دوسرے انڈر25 کرکٹر بن گئے ہیں، بابر اعظم نے ون ڈے کیریئر میں ابھی تک 10 سنچریاں بنائی ہیں، ان میچز میں سے 8 میں پاکستان ٹیم کو فتح حاصل ہوئی۔

بابر اعظم ون ڈے کرکٹ میں تیز ترین 3 ہزار رنز مکمل کرنے والوں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر بھی آگئے ہیں۔

نیوزی لینڈ کے خلاف شاندار اننگز کھیلنے والے بیٹسمین نے یہ سنگ میل 68 اننگز میں عبور کیا، ہاشم آملہ نے 3000 رنز 57 اننگز میں مکمل کیے تھے۔

بابر اعظم 32 سال بعد ورلڈ کپ میچ میں سنچری بنانے والے پہلے پاکستانی مڈل آرڈر بیٹسمین بھی بن گئے، ان سے پہلے یہ اعزاز سلیم ملک نے 1987ء کے ورلڈ کپ میں حاصل کیا تھا۔

بابر اعظم نے پاکستان کی جانب سے ورلڈکپ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا جاوید میانداد کا 27 سال پرانا ریکارڈ بھی توڑا، قومی ٹیم کے سابق کپتان جاوید میانداد نے 1992ء کے ورلڈ کپ

میں پاکستان کی جانب سے 9 اننگز میں 5 نصف سنچریوں کی مدد سے 437 رنز بنائے تھے۔

24 سالہ بابراعظم پاکستان کی جانب سے ورلڈکپ میں 400 سے زائد رنز بنانے والے دوسرے کھلاڑی ہیں۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.