X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

آسٹریلوی ٹیم کو لگ گیا بہت بڑا دھچکا وہ بھی سیمی فائنل سے پہلے

آسٹریلین کرکٹ ٹیم کو سیمی فائنل سے پہلے بڑا دھچکا لگا ہے اور آسٹریلوی بلے باز عثمان خواجہ ورلڈ کپ سے باہر ہو گئے۔

آسٹریلوی کوچ جسٹن لینگر نے بھی اس بات کی تصدیق کر دی ہے کہ بائیں ہاتھ کے بیٹسمین اب ورلڈ کپ کے بقیہ میچز نہیں کھیل سکیں گے۔

عثمان خواجہ کے متبادل کھلاڑی کے طور پر میتھیو ویڈ کو ٹیم میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔

یاد رہے کہ جنوبی افریقا کے خلاف ورلڈ کپ کے میچ میں عثمان خواجہ کے پٹھے کھنچ گئے تھے۔

عثمان خواجہ نے حالیہ ورلڈ کپ کے 9 میچز میں 316 رنز اسکور کیے ہیں۔

آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان ورلڈ کپ کا دوسرا سیمی فائنل 11 جولائی کو کھیلا جائے گا۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.