کھیلوں کی خبریں
احسان مانی اور ہیڈ کوچ کی ملاقات، نہ جانے کس کی لگے گی کلاس
ورلڈ کپ میں قومی کرکٹ ٹیم کے خاتمے کے بعد اب بڑا اعلان ہونے جارہا ہے، کرکٹ بورڈ کے سربراہ احسان مانی آج لندن میں ہیڈ کوچ سے ملاقات کریں گے۔
ورلڈ کپ میں قومی کرکٹ ٹیم کے اختتام کے بعد ہیڈ کوچز اور سلیکٹرز کا چیئرمین کرکٹ بورڈ سے ملنا کوئی عجیب بات نہیں ہے لیکن ماضی میں ایسا جب بھی ہوا کچھ بڑی خبر دیکھنے کو ملی۔
2015 میں ہیڈ کوچ وقار یونس نے ٹیم کی رپورٹ جمع کرائی تو انکے استعفی کی خبریں گردش کرنے لگیں جسکے بعد یہ تمام خبریں سچ ثابت ہوئیں۔
ذرائع کے مطابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے خود چیئرمین کو ٹیلی فون پر ملنے کی خواہش ظاہر کی جس پر وہ آمادہ ہوگئے اور اس ملاقات میں مینجمنگ ڈائریکٹر وسیم خان کی بھی شرکت کی اطلاعات ہیں۔
واضح رہے کہ ہیڈ کوچ ورلڈ کپ کے دوران کہہ چکے ہیں کہ وہ ٹیم کی کارکردگی سے اس قدر مایوس تھے کہ انہوں نے خود کشی کا سوچا۔