قومی ٹیم کے سابق کپتان اور آل راونڈر محمد حفیظ نے اپنی ریٹائرڈمنٹ کا اعلان موخر کردیا ہے، انکا کہنا ہے کہ جب تک فارم میں ہوں کھیلتا رہوں گا۔
ورلڈ کپ دوہزار انیس کے آغاز سے قبل ہی خبریں گردش میں تھیں کہ اس ورلڈ کپ میں کچھ کھلاڑی ایک روزہ کرکٹ کو خیرباد کہہ دیں گے، ورلڈ کپ کے اختتام پر دو سینئر کھلاڑی شعیب ملک اور محمد حفیظ کو اس حوالے سے خاص توجہ حاصل رہی۔
شعیب ملک نے ایک روزہ کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا جبکہ ٹی ٹونٹی فارمیڑٹ میں انہوں نے مسلسل کھیلتے رہنے کا عندیہ دیا۔
اسی طرح محمد حفیظ کی جانب سے بھی اعلان متوقع تھا لیکن انہوں نے اچانک ہی اس اعلان کو موخر کردیا انکا کہنا تھا کہ جب تک فارم میں ہوں کھیلتا رہوں گا۔