دفاعی چیمپیئن نیدر لینڈ کو میچ کے پہلے ایک گھنٹے میں بال پر قبضہ رکھنے اور گول کرنے میں مشکلات کا سامنا رہا تھا جس کے بعد امریکی کھلاڑی راپینو پینالٹی میں گول کرکے اپنی ٹیم کو میچ پر سبقت دلائی۔
نیدرلینڈ کی کھلاڑی وین وینین ڈال کی غلطی سے امریکا کو پینالٹی کارنر کا موقع ملا جس کا راپینول نے بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے گول کیا۔
بعد ازاں میچ کے 69ویں منٹ پر امریکی ٹیم کی کھلاڑی روز لیویل نے ایک اور گول کرکے نیدرلینڈ کے لیے مزید مشکلات کھڑی کردیں۔
اپنی جیت پر امریکی کھلاڑی راپینو کا کہنا تھا کہ ‘یہ تاریخ ہے، مجھے نہیں معلوم کہ میں کیسا محسوس کر رہی ہوں پر بہت خوش ہوں’۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم پاگل ہیں اور یہی چیز ہمیں خاص بناتی ہے، ہم ہار نہیں مان سکتے ہم جیت کے لیے کچھ بھی کرسکتے ہیں’۔
امریکی خواتین کی فٹبال ٹیم کی کوچ جل الیس کا کہنا تھا کہ ‘ٹیم نے دل و دماغ سے کھیلا اور تاریخ رقم کردی’۔